Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور کو فوڈ پوائزننگ، ہسپتال سے ڈسچارج

حالیہ دنوں میں جھانوی کپور کو اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں دیکھا گیا تھا۔ (فائل فوٹو: انٹرنیٹ)
بالی وُڈ کی اداکارہ جھانوی کپور طبیعت ٹھیک ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئی ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق فوڈ پوائزننگ کے باعث جھانوی کپور کو رواں ہفتے ہسپتال داخل کروایا گیا تھا جس کے بعد طبیعت ٹھیک ہونے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
جھانوی کپور کے والد بونی کپور نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اداکارہ کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔
ہسپتال میں جھانوی کپور کے ساتھ اُن کی بہن خوشی کپور اور اُن کے دوست شکھر پہاڑیا موجود رہے۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ جمعرات کو شدید فوڈ پوائزننگ کے باعث جھانوی کپور کو  جنوبی ممبئی کے ہسپتال لایا گیا تھا۔
حالیہ دنوں میں جھانوی کپور کو اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں دیکھا گیا تھا۔
اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے بعد اداکارہ اپنی نئی فلم ’الجھ‘ کی تشہیری مہم میں مصروف دکھائی دیں۔
اداکارہ کے مداح انہیں فلم ’الجھ‘ میں سہانا بھاٹیا نامی ایک نوجوان سفارت کار کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھ پائیں گے جو سازشوں کے جال میں پھنسی ہوئی ہیں۔
سدھانشو ساریا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بین الاقوامی سفارت کاری کے گرد گھومتی ہے۔
فلم الجھ کی مرکزی کاسٹ میں جھانوی کپور کے علاوہ عادل حسین، میانگ چینگ، رجندرا گپتا اور جتندرا جوشی شامل ہیں۔
الجھ دو اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ 

شیئر: