مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی تقریب اتوار کو عمل میں آئی۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے اتوار کو خانہ کعبہ کو غسل دینے کا اعزاز حاصل کیا۔

عاجل نیوز کے مطابق نائب گورنر کی مسجد الحرام آمد پر سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر حرمین شریفین میں مذہبی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس بھی موجود تھے۔
غسل کعبہ کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
نائب گورنر نے اپنی آمد کے بعد خانہ کعبہ کو غسل دینے کا آغاز کیا اس موقع پر کعبہ شریف کی دیواروں کو آب زمزم اور خالص عرق گلاب سے دھونے کے بعد عود اور دیگر خوشبویات سے معطر کیا گیا۔
