Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب

غسل کعبہ کی رسم میں شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس بھی شریک ہوئے- فوٹو سبق
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ  شہزادہ خالد الفیصل نے 15 محرم 1442ھ مطابق 3 ستمبر 2020 جمعرات کو غسل کعبہ کی رسم ادا کی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ خالد الفیصل نے سالانہ معمول کے مطابق عرق گلاب سے معطر آب زمزم سے غسل کعبہ کی رسم انجام دی- اس موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے-


پہلی بارغیرملکی سفرا اور مہمانوں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا- فوٹو سبق

غسل کعبہ کی رسم میں گورنر مکہ کے ہمراہ مسجد الحرام و مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، منتخب ممتاز علما اور کلید بردارانہ کعبہ بھی شریک ہوئے- شیخ الشعیبی پیش پیش تھے-
یہ تقریب بارش کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی- تاہم عشا کی نماز کے بعد غسل کعبہ کی رسم نہایت سادگی سے انجام دی گئی- پہلی بار اس موقع پر غیرملکی سفرا اور مہمانوں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا-
شہزادہ خالد الفیصل نے غسل کعبہ کی رسم ادا کرکے دو رکعت نماز ادا کی- انہوں نے اس موقع پر کورونا وبا کے خاتمے اور امت مسلمہ کی صلاح و فلاح کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی- سیکیورٹی فورس کی نفری بھی محدود تعداد میں تھی-واضح رہے کہ غسل کعبہ کی رسم پہلے سال میں دو مرتبہ یکم شعبان اور محرم کے مہینے میں ادا کی جاتی تھی اب ایک مرتبہ 15 محرم کو ادا کی جاتی ہے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: