Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کی مدینہ منورہ  سے بحرین اور دوحہ کے لیے براہ راست پروازیں ستمبر سے

دوحہ کے لیے ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز 12 ستمبر سے ہوگا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی فضائی کمپنی’فلائی ناس‘ جو مشرق وسطی اور دنیا بھر کی لو بجٹ ایئرلائنز میں سے ایک ہے، نے کہا ہے کہ  مدینہ منورہ سے بحرین اور دوحہ کے لیے براہ راست پروازوں کا سلسلہ ستمبر سے شروع ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فلائی ناس کا کہنا ہے کہ وہ 10 ستمبر سے مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بحرین کے منامہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے ہفتے میں 3 پروازیں شروع کرے گی جبکہ مدینہ منورہ سے دوحہ کے درمیان 12 ستمبر سے ہفتہ وار 2 پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔
فلائی ناس نے اپنے سفر کا آغاز 2007 سے شروع کیا تھا اور اب تک وہ 78 ملین سے زیادہ مسافروں کو اپنے طیاروں کے ذریعے سفر کی سہولت فراہم کرچکا ہے۔
فلائی ناس 1500 سے زیادہ ہفتہ وار پروازوں کے ذریعے 70 سے زیادہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقامات سے خود کو جوڑے ہوئے ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: