فلائی ناس کو ایئر بس سے 53 واں نیا طیارہ مل گیا
منگل 16 جولائی 2024 21:40
نیا طیارہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپہنچا ہے ( فائل فوٹو)
سعودی فضائی کمپنی ’فلائی ناس‘ جو مشرق وسطی اور دنیا میں ’لوبجٹ‘ ایئرلائنز میں سے ایک ہے، نے طیارہ ساز کمپنی ایئربس سے 120 A320neo طیاروں کے آرڈر میں سے 53 واں نیا طیارہ حاصل کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق 53 واں نیا طیارہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپہنچا۔ 2024 کے دوران جولائی تک ملنے والے A320neo نئے طیاروں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔
ایئربس کے 120 A320neo طیاروں کی خریداری کے لیے دوسرے بڑے آرڈر نے مشرق وسطی کی سب سے کم لاگت کی ایئر لائن کے طور پر فلائی ناس کی پوزیشن مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سکائی ٹریکس کے مطابق ’فلائی ناس‘ کا شمار دنیا کی چار کم لاگت والی ایئرلائنز میں ہوتا ہے۔ ایئر بس کے نئے A320neo سب سے زیادہ ماحول دوست اور ایندھن کی بچت کرنے والے طیارے ہیں۔
یاد رہے سعودی عرب کی قومی شہری ہوابازی حکمت عملی قومی فضائی کمپنیوں کو 250 بین الاقوامی مقامات کو مملکت سے جوڑنے کے ساتھ 2030 تک 330 ملین مسافروں تک پہنچنا اور سالانہ 100 ملین سیاحوں کو راغب کرنا ہے۔