Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’وامی‘ کا مختلف ممالک میں اساتذہ کےلیے عربی کورس پروگرام

اساتذہ کو عربی زبان میں مہارت حاصل کرنے کی تعلیم دی گئی (فوٹو، ایکس اکاونٹ )
ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ ’وامی ‘ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک میں عربی زبان کے 41 اساتذہ کی ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔ کورس میں شامل کامیاب اساتذہ کو اسناد بھی دی گئی ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق ’وامی‘ کی جانب سے غیرعرب ممالک جن میں بوسنیا ، شمالی مقدونیا ، سنیگال، گنی کوناکری، نائیجر، نائیجریا ، برازیل ، قرغستان ، البیرو اور الاکواڈور میں عربی زبان کے اساتذہ کے لیے مخصوص پیشہ ورانہ کورس کا آغاز کیا گیا تھا جس کا مقصد اساتذہ کو عربی زبان میں مہارت دلانا اور ان میں بطور عربی کے استاد کے خدمات انجام دینے کی صلاحیت کو اجاگر کرنا تھا۔
وامی کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب اساتذہ کا تناسب 63.8 فیصد رہا جنہیں پروفیشنل سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا جو عربی کے طلب علموں کے لیے استاد کے طورپر خدمات انجام دینے کے اہل ہوں گے۔

شیئر: