Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کو لوٹنے والے 2 شامی گرفتار

پاکستانی کو لوٹنے کے لیے ہتھیار کا استعمال کیا تھا۔ (فوٹو عاجل)
تبوک ریجن کی پولیس نے ریاض پولیس کے تعاون سے پاکستانی لوٹنے والے دوغیرملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی امن عامہ فورس کا کہنا تھا کہ  2 شامی شہری جو وزٹ ویزے پر مملکت میں مقیم تھے  نے ایک پاکستانی کو روکا اور ہتھیار کے زور پر اسے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
امن عامہ فورس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت وائرل ہونے والی وڈیو کے ذریعے کی گئی جن کے بارے میں تمام علاقوں کی پولیس کو الرٹ کردیا گیا تھا۔
دونوں ملزمان واردات کے بعد مملکت سے نکلنے کی کوشش کررہے تھے مگر وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب نہ ہوسکے ۔ ملزمان کو ریاض پولیس نے گرفتار کرکے اسے تبوک ریجن کی پولیس کے حوالے کردیا۔
امن عامہ فورس نے کہا کہ دونوں شامی شہریوں سے ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں پراسیکیوشن کے حوالے  کردیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: