Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ڈاکہ ڈالنے والے 6 سعودی گرفتار، خاتون بھی شامل

ریاض..... ریاض پولیس نے بینکوں میں ڈاکہ ڈالنے والے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایک خاتون سمیت 6 سعودی شہریوں پر مشتمل تھا۔ ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواز المیمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ کئی سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے شکایت درج کرائی تھی کہ انہیں ہتھیار کے بل پر لوٹا گیا۔ پولیس نے شکایت کنندگان کے بتائے ہوئے حلیے کی بنیاد پر حملہ آوروں کی نشاندہی کرتے ہوئے گروہ کے تمام 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے 86 ہزار ریال اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ جعلی کرنسی بھی رکھے ہوئے تھے۔ 9 ہتھیار، 316 کارتوس، 51 موبائل فون اور 3 لاسلکی آلات بھی برآمد ہوئے۔ گرفتار شدگان نے گیارہ ڈاکوں کا اعتراف بھی کرلیا۔ 
 

شیئر: