Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دپیکا پاڈوکون سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ہیروئن، کتنی دولت کی مالک ہیں؟

دپیکا پاڈوکون نے مختلف برانڈز کی ایمبیسڈر بھی ہیں جس پر وہ بھاری معاوضہ وصول کرتی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
بالی وڈ ہیروئن دپیکا پاڈوکون کے اثاثوں کی مالیت 500 کروڑ کو پہنچ گئی ہے جس سے ان کا شمار اب انڈین فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جوان، فائٹر، کلکی 2898‘ جیسی فلموں میں شاندار کارکردگی دکھانے والی اداکارہ دیپکا پاڈوکون نے سال 2017-2016 میں 10 کروڑ روپے بطور ٹیکس ادا کیے تھے۔
گزشتہ سال سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی انڈین شخصیات کی فہرست جاری ہوئی تھی جس میں واحد خاتون اداکارہ دیپکا پاڈوکون کا نام بھی شامل تھا۔
فوربز کے مطابق فلم پیکو کی اداکارہ سال 2019 میں 48 کروڑ روپے معاوضہ لیتی تھیں جبکہ گزشتہ سال انہوں نے اپنی فیس بڑھا کر 112.8 کروڑ کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ فی فلم کا معاوضہ 15 سے 20 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔
فلموں کے علاوہ دیپکا پاڈوکون اعلیٰ بین الاقوامی برانڈز کے لیے بھی ماڈلنگ کرتی ہیں جن میں فیشن سے لے کر بڑی ایئر لائنز بھی شامل ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق بالی وڈ اداکارہ برانڈز کی پروموشن کے لیے 8 کروڑ کا معاوضہ لیتی ہیں۔
اس کے علاوہ دپیکا پاڈوکون نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔
جی کیو میگزین کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے بہت سے سٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے جس سے ان کی آمدنی کے ذرائع مزید وسیع ہو گئے ہیں۔
دیپکا پاڈوکون نے ریئل سٹیٹ میں بھی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ وہ ممبئی کی مہنگی ترین عمارت بیومانڈ میں 4 کمروں والے اپارٹمنٹ کی مالک بھی ہیں۔
سال 2021 میں دیپکا اور ان کے شوہر رنویر سنگھ نے ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ میں 22 کروڑ روپے کا بنگلہ خریدا تھا۔

شیئر: