Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الرین، بیشہ شاہراہ پر 14 گاڑیوں میں تصادم، 4 ہلاک، 19 زخمی

خطرناک حادثہ شدید گرد وغبار کی وجہ سے پیش آیا (فوٹو عکاظ)
سعودی دارالحکومت ریاض  کی روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ  جمعے کو الرین ، بیشہ شاہراہ پر شدید غبار کی وجہ سے 14 گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ خطرناک حادثے کےمیں 4 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔
اخبار 24 کے مطابق ہلال احمر کی ٹیموں نے حادثے میں مرنے اور زخمی ہونے والوں کو الرین جنرل ہسپتال میں منتقل کیا۔ جن میں کئی لوگوں کو فریکچر جبکہ کچھ کو معمولی زخم آئے تھے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق 4 کیسز کو کنگ سعود میڈیکل سٹی اور القویعیہ  جنرل ہسپتال میں ضروری علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔ 7 کیسز کو الرین ہسپتال میں علاج کے لیے روک لیا گیا جبکہ 8 افراد کو جنہیں معمولی زخم آئے تھے کو مرہم پٹی کرنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: