Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہ چند تبدیلیاں جو وزن کم کرنے میں مددگار ہو سکتی ہیں

ماہرین کے مطابق متوازن خوراک کے استعمال سے وزن کنٹرول ہوتا ہے۔ (فوٹو: فری پک)
اضافی وزن کم کرنا اس لیے ضروری ہوتا ہے کیونکہ یہ دل کی بیماری، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسی دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
این ڈی ٹی وی میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق معمولی تبدیلیوں سے وزن کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور صحت کو بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
اس مضمون میں مؤثر طریقے سے وزن کم کرنے کے لیے کچھ تجاویز پیش کی گئی ہیں۔
دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی
پانی پینا میٹابولزم کو بڑھا سکتا ہے، بھوک کو کم کر سکتا ہے اور آپ کو پیٹ بھرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے۔ دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی پیئں۔ اپنے دن کی شروعات ایک گلاس پانی سے کریں اور ہر کھانے سے پہلے ایک گلاس پئیں۔
فائبر کی مقدار میں اضافہ کریں
فائبر خون میں شکر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے اور زیادہ کھانے کی عادت کو کم کرتا ہے۔ ہر کھانے میں زیادہ فائبر والی غذائیں جیسے پھل، سبزیاں اور اناج شامل کرنے پر غور کریں۔
ہر کھانے کے ساتھ پروٹینز لیں
پروٹینز بھوک کو کم کرتے ہیں اور وزن میں کمی کے دوران پٹھوں کو مضبوط رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ہر کھانے میں چکن، مچھلی، بینز یا گریک یوگرٹ شامل کر سکتے ہیں۔

اپنے روزمرہ کے معمولات میں جسمانی سرگرمیاں شامل کریں۔ (فوٹو: فری پک)

نیند پوری کریں
کم نیند کی وجہ سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے جس سے غیرصحت بخش کھانے کی خواہش ہوتی ہے۔ 9 سے سات گھنٹے کی معیاری نیند لیں۔ نیند کا باقاعدہ شیڈول بنائیں اور سونے کے وقت کے لیے آرام دہ معمول بنائیں۔
کھانے کا مناسب پورشن لیں
وزن کم کرنے کے لیے کھانے کو وقت پر اور پورشن میں لیں، جس سے کافی حد تک وزن پر کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے۔
میٹھے مشروبات اور سنیکس کو محدود کریں
میٹھے مشروبات اور سنیکس میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں جو وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔ میٹھے مشروبات کی جگہ پانی، ہربل چائے یا بلیک کافی لیں۔ مٹھائیوں اور پروسیسڈ سنیکس کی بجائے پھل، گری دار میوے، یا دہی جیسی صحت بخش چیزوں کا انتخاب کریں۔

ماہرین کے مطابق زیادہ مشروبات لینے سے بھی وزن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ (فوٹو: فری پک)

دن بھر متحرک رہیں
اپنے روزمرہ کے معمولات میں جسمانی سرگرمیاں شامل کریں، جیسے سیڑھیاں چڑھنا، وقفے کے دوران چہل قدمی کرنا، یا مختصر ورزش کے سیشن کرنا۔
تناؤ یا سٹریس کو کم کریں
دائمی تناؤ کھانے اور زیادہ کیلوری والے کھانے کی خواہش کا باعث بن سکتا ہے۔ تناؤ کو کم کرنے والی ایسی سرگرمیوں کی مشق کریں جیسے یوگا، مراقبہ، گہری سانس لینے کی مشقیں، یا نیچر میں وقت گزارنا۔ تناؤ پر قابو پانے کے صحت مند طریقے تلاش کریں، جیسے کسی مشغلے میں مصروف ہونا یا کسی دوست سے بات کرنا۔

شیئر: