شاہ سلمان مرکز کے تحت سوڈان میں مفت آئی کیمپ
نورپروگرام کے تحت مفت کلینک 5 ستمبر تک جاری رہیں گے(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی و فلاحی مرکز کے تحت سوڈان میں امراض چشم میں مبتلا افراد کے لیے ’نور‘ پروگرام کے تحت مفت کلینک مہم جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق نور پروگرام کے تحت شروع کی جانے والی مہم اس سے قبل پاکستان میں بھی شروع کی گئی تھی جس کامقصد بینائی کے امراض میں مبتلا افراد کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
مفت آئی کلینک کے تحت جاری نور پروگرام کے تحت قائم سینٹرز میں 14 مریضوں کا ’موتیا‘ کا آپریشن کیا گیا جبکہ 73 افراد کی لیزرسرجری اور 34 مریضوں کے قرینہ کاآپریشن کیا گیا۔
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت ’نور‘ پروگرام سوڈان کی تین کمشنریوں میں 15 جولائی 2024 کو شروع کیا گیا جو 15 ستمبر 2024 تک جاری رہے گا۔