Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کا غذائی قلت کے شکار افغان بچوں کا علاج

یونیسیف اور اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے منصوبہ شروع کیا گیاتھا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے افغانستان میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی بحالی منصوبے کے تحت ایک برس میں 17 ہزار سے زائد بچوں کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت مختلف ممالک میں ضرورت مند خاندانوں کے لیے امدادی منصوبوں پرکام کیا جاتا ہے۔
مرکز کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں خوراک ، ادویات اور ضروریات زندگی کی فراہمی کا مستقل بنیادوں پر انتظام کیا جاتا ہے۔
امدادی مرکز کی جانب سے گزشتہ برس مئی 2023 میں افغانستان کے صوبے قندھار میں غذائی قلت کا شکار بچوں کے علاج کی مہم شروع کی گئی جو ایک برس جاری رہی۔

 ایک برس کے دوران 17 ہزار 543 بچوں کا علاج کیا گیا (فوٹو، ایکس اکاونٹ)

ایک برس کے دوران امدادی مرکز نے 17 ہزار 543 غذائی قلت کا شکار بچوں کا علاج کیا جن کی عمریں چھ ماہ سے پانچ برس کے درمیان تھیں۔
غذائی قلت کے علاج کے لیے یونیسیف اور اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے صوبہ قندھار میں متعدد مراکز قائم کیے گئے  جن پر مجموعی طورپر 9 لاکھ 53 ہزار 301 امریکی ڈالر لاگت آئی ۔

شیئر: