Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمرقند اور جدہ کے مابین فضائی سروس شروع

جدہ سے ہفتہ وار دو پروازیں براہ راست سمرقند کےلیے کل سے شروع ہوں گی(فوٹو، ایکس )
سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ازبکستان کے صوبہ سمرقند سے جدہ کے لیے براہ راست ازبک فضائی کمپنی ’سام ایئر‘ کی پروازیں شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ازبکستان کے مشہور شہر سمرقند سے جدہ کے لیے براہ راست پروازوں کا باقاعدہ آغاز 30 جولائی سے کیا جارہا ہے۔ ہفتے میں دو پروازیں شیڈول کی گئی ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل ازبکستان سے جدہ کے لیےکمرشل پروازوں کی تعداد محدود تھی جو جبکہ حج سیزن میں ہی پروازیں ازبکستان سے جدہ کےلیے شیڈول کی جاتی تھیں۔
براہ راست جدہ کےلیے سمرقند سے پروازیں شروع کرنے سے دوطرفہ فضائی سروس بھی بہتر ہوگی جبکہ تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔
خیال رہے سول ایوی ایشن کی جانب سے متعدد یورپی اورایشیائی ممالک کی فضائی کمپنیوں کے ساتھ فضائی سروس کی فراہمی کے معاہدے کیے گئے ہیں جس کا مقصد عالمی سطح پر فضائی سروس کو مزید وسعت دینا اور مسافروں کو متعدد اختیارات فراہم کرنا ہے۔

شیئر: