Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

حکیم شہزاد نے دانیہ شاہ کے ہمراہ کچھ روز قبل اپنے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی (فوٹو: حکیم شہزاد)
پاکستان کے معروف ٹیلی ویژن ہوسٹ ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کر لی ہے۔
پیر کے روز ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر دانیہ شاہ نے اپنا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے حکیم شہزاد نامی شخص سے اپنے نکاح کی تصدیق کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دانیہ شاہ اپنے شوہر کی ویڈیو دکھاتے ہوئے ردعمل دے رہی ہیں جس میں حکیم شہزاد دعویٰ کر رہے تھے کہ انہوں نے دانیہ سے شادی کر لی ہے۔
ویڈیو میں حکیم شہزاد کہہ رہے ہیں ’میں تمام دوستوں کو بتا رہا ہوں چند ماہ پہلے میں نے عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کر لی ہے۔‘
اس ویڈیو کے ردعمل میں دانیہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’یہ بات درست ہے، اس وقت میری زندگی میں کافی مسائل چل رہے تھے۔ مجھے ایک محرم کی ضرورت تھی اور ایسے مرد کی ضرورت تھی جو ہر جگہ میرا ساتھ دے‘۔

@dania_shah_real #Daniashah #foryou #CapCut @Dania_shah_Real0 @Dania shah @Hakeem Shahzad loha paar @masooma zahra 

انہوں نے مزید کہا کہ ’شہزاد نے مجھے پروپوزل بھیجا تھا جسے میں نے کافی سوچ سمجھ کر قبول کیا۔ آپ سب دعا کیجیے گا کہ اللہ میری زندگی میں برکت ڈالے۔‘
دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد ان کے وکیل بھی ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 2 لاکھ 96 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔ کچھ روز قبل ان کے اکاؤنٹ سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہیں دانیہ شاہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
اپنی ویڈیو میں حکیم شہزاد دانیہ شاہ کے ساتھ ایک سڑک پر کھڑے ہیں اور کہہ رہے ہیں ’یہ ویڈیو ان لوگوں کے لیے ہے جن کو میرا دانیہ کے ساتھ نکاح مذاق لگتا ہے۔ میرا دو چار ماہ پہلے ہی نکاح ہوچکا ہے۔‘
واضح رہے کہ دانیہ شاہ مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ تھیں، سنہ 2022 میں انہیں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں لودھراں سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے کئی ماہ بعد عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی تھی۔  

شیئر: