Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ خان آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا، امریکہ روانگی متوقع

رواں برس شاہ رخ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز تیسری مرتبہ آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے بعد علاج کے لیے اُن کی امریکہ روانگی متوقع ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے لیے وہ ممکنہ طور پر منگل کو امریکہ روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان پیر کو ممبئی کے ہسپتال میں آنکھوں کے علاج کے لیے گئے تاہم اُن کا علاج وہاں نہیں ہو سکا۔
اس وجہ سے کنگ خان نے فوری طور پر امریکہ جا کر علاج کروانے فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان رواں برس احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا کوالیفائر ون میچ دیکھنے آئے جس دوران انہیں ہیٹ سٹروک کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکار شدید گرمی کے باعث پانی کی کمی کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے انہیں احمد آباد کے کے ڈی ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔
دوسری جانب رواں برس شاہ رخ خان کی کوئی فلم سنیما گھروں میں ریلیز نہیں ہو رہی۔
کنگ خان نے 2023 میں اپنی تین فلموں ’پٹھان‘، ’جوان‘، اور ’ڈنکی‘ کے ذریعے باکس آفس پر تاریخی کامیابیاں سمیٹیں۔
رواں برس بھی شاہ رخ خان کے لیے اُس وقت اچھا ثابت ہوا جب اُن کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز تیسری مرتبہ آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

شیئر: