Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شاہ رخ خان کے لیے اعزاز، پیرس کے میوزیم نے سونے کا خصوصی سکہ جاری کر دیا

شاہ رخ خان یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے انڈین اداکار ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا، سکرین گریب)
بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ حال ہی میں پیرس کے ’گریوین میوزیم‘ نے شاہ رخ خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی تصویر اور نام  والا سکہ جار کیا ہے۔
اس کے بعد شاہ رخ خان انڈیا کے وہ پہلی شخصیت بن گئے ہیں جن کے اعزاز میں میوزیم کی جانب سے سونے کا خصوصی سکہ جاری کیا گیا ہے۔
فرسٹ پوسٹ کی ایک خبر کے مطابق شاہ رخ خان کے اعزاز میں جاری ہونے والے سکے کی خبر ملنے کے بعد ان کے پرستار خوشیاں منا رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا مختلف فین اکاؤنٹس کی جانب سے اس منفرد اعزاز کی پوسٹوں سے بھرا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ’موسی گریوین‘ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع ایک ’ویکس میوزیم‘ ہے جو مختلف معروف اور تاریخی شخصیات کے ویکس ماڈلز(موم سے بنے پتلے) بنانے کے حوالے سے مشہور ہے۔
گریویں میوزیم کی جانب سے شاہ رخ خان کی تصویر والے سکے کو میوزیم کے مخصوص سونے کے سکوں کے مجموعے میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان کے اعزاز میں جاری ہونے والا یہ سکہ نہ صرف انڈیا میں بلکہ عالمی سطح پر بھی اداکار کی مقبولیت کا ایک ثبوت ہے۔
خبر کے مطابق یہ سکہ شاہ رخ خان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے خدمات کے اعتراف میں جاری کیا گیا ہے، تاہم یہ اعزاز کئی ساری وجوہات کی بناہ پر اہمیت کا حامل ہے۔

یہ سکہ شاہ رخ خان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لئیے خدمات کے اعتراف میں جاری کیا گیا (فوٹو: ایکس، سکرین گریب)

میوزیم کی جانب سے سکہ جاری کر کے شاہ رخ خان کو دنیا بھر میں سے چنے گئے ان مخصوص سپر سٹارز کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے جن کو ان سے قبل کچھ اہم خصوصیات اور بڑے کارناموں کی وجہ سے سونے کے سکے جاری کیے گئے ہیں۔
یہ مخصوص سکے میوزیم کی جانب سے نہ کہ صرف شکر گزاری کا اظہار ہیں بلکہ یہ شاہ رخ خان کے برسوں سے جاری سرحدوں سے ماورا ثقافتی اثر و رسوخ کا بھی اعتراف ہے۔
گریوین میوزیم کی جانب سے شاہ رخ خان کے علاوہ کئی دوسری صحافتی شخصیات، فلم ساز اور اداکار بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، تاہم گریوین میوزیم کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے والے شاہ رخ خان پہلے انڈین اداکار ہیں۔

شیئر: