پاکستان فٹبال ٹیم کی راؤنڈ 2 کے آخری میچ میں شرکت خطرے میں پڑ گئی
یہ میچ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں 11 جون کو کھیلا جانا ہے۔ فائل فوٹو: اے پی پی
فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ کے میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم تاجکستان روانگی تاخیر کا شکار ہے۔
اتوار کو قومی فٹبال ٹیم کی تاجکستان روانگی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے فٹبال فیڈریشن نے وزیراعظم کے دفتر سے رابطہ کیا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کے راؤنڈ 2 کا میچ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان شیڈول ہے۔
یہ میچ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں 11 جون کو کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم کی تاجکستان روانگی کا شیڈول نجی ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے سے متاثر ہوا تھا۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کی راؤنڈ 2 کے آخری میچ میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے کیونکہ کھلاڑیوں کو تاجکستان روانگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
قومی ٹیم نے فیصل آباد سے براستہ دبئی دوشنبہ جانا تھا تاہم نجی ایئرلائن کی پرواز دو بار تاخیر کے بعد منسوخ کر دی گئی تھی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی ایئرلائن سے چارٹرڈ پرواز کے لیے رابطہ کیا تھا تاہم چارٹرڈ پرواز کا حتمی فیصلہ قومی ایئرلائن کی اجازت سے مشروط ہے۔
پاکستان کی فٹبال فیڈریشن نے دوسری ایئرلائنز سے بھی رابطہ کیا ہے تاہم میچ سے ایک دن قبل قومی ٹیم دوشنبہ پہنچ سکے۔