Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام محفل ذکر و فکر کا انعقاد

کویت سٹی(محمد عرفان شفیق) پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام ایک پروگرام بعنوان ذکر و فکر منعقد کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ عبدالرشیدنے حاصل کی اور نعت رسول پاک کی سعادت قاری شاہد منیر، محمد تنویر فاضل ، الحاج عبدالروف بھٹی اور محسن علی نے حاصل کی۔ سانحہ ماڈل ٹاون لاہورکے حوالے سے ویڈیو ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی اور شہداءکے جذبہ پر مشتمل ترانہ پیش کیا گیا۔ شعراءکرام میں نائب صدر پاکستان عوامی سوسائٹی لیٹریری فورم خضر حیات خضر نے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سیدصداقت علی شاہ ترمذی اور نامورشاعر فیاض وردگ نے اپنے انداز میں جذبات کا اظہار کیا۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد حنیف قریشی (سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی سوسائٹی کویت)، میاں محمدآصف (صدر پاکستان عوامی یوتھ سوسائٹی کویت) اور نامور قلم محمد فیصل نے کی۔پاکستان سے پاکستان عوامی تحریک انقلاب کے صدر پروفیسر آفتاب احمد لودھی خطاب کیااور وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی صدر جنرل کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بہت مدلل اور فکر انگیز خطاب کیا۔ صدر عوامی نیشنل پارٹی ڈاکٹر جہاں زیب، صدر پی پی پی شہید بھٹو غلام حیدر شیخ، لیٹریری ٹیم پاکستان عوامی سوسائٹی کویت ارشد نعیم چوہدری ، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سیدصداقت علی شاہ ترمذی اورکوآرڈینٹر پی ٹی آئی ریاض انجم نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی سوسائٹی کے شانہ بشانہ حق، عدل و انصاف کی جدوجہد میں ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ آخرمیں صدرپاکستان عوامی سوسائٹی کویت سید جعفر صمدانی ایڈووکیٹ نے خطاب کیا اور میڈیا، شرکاءاور مقریرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اِس سفر پر اپنی منزل کے حصول تک جدوجہد کرتے رہیں گے۔ آخر میں حاجی عبدالرشید صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت نے دعا کی اور بعد میں ضیافت سحری کی گئی۔
 
 
 
 

شیئر: