Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے امریکی ہم منصب کا رابطہ

ٹیلیفونک رابطے میں خطے میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں خطے کے تازہ ترین حالات اورہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر کشیدگی کو کم کرنے کی اہمیت اور غزہ  پٹی میں مستقل جنگ بندی تک پہنچنے کے حوالے سے بھی بات  کی گئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: