Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا اردنی وزیر خارجہ سے رابطہ

’دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اردن کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایمن الصفدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے رفح کی صورتحال میں ہونے والی تبدیلیوں  پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
رفح کراسنگ پر اسرائیلی قبضہ اور امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ بننے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
 

شیئر: