Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ گیمبیا میں او آئی سی کی کانفرنس میں شرکت کریں گے

’جمہوریہ گیمبیا میں منعقد ہونے والی کانفرنس اسلامی اتحاد و یکجہتی برائے ترقی کے عنوان سے ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیزیز کی نیابت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اسلامی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
جمہوریہ گیمبیا میں منعقد ہونے والی کانفرنس اسلامی اتحاد و یکجہتی برائے ترقی کے عنوان سےہوگی۔
سعودی وفد کی قیادت کرتےہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان متعدد اسلامی أمور اور معاملات کے علاوہ غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے۔
واضح رہے کہ او آئی سی کے 15 ویں اجلاس کی صدارت جمہوریہ گیمبیا کو دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل 14 ویں اجلاس کی صدارت سعودی عرب کے پاس تھی۔
 

شیئر: