شاہی فرمان:شہزادہ محمد بن سلمان ولی عہد مقرر
ریاض: شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کو ولی عہد ونائب وزیر اعظم مقرر کردیا گیا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیعہ کونسل کے مشورے اور غالب اکثریت کی وونٹنگ سے شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد مقرر کیا جاتا ہے ۔ وہ ولی عہدی کے ساتھ وزارت دفاع کا بھی منصب سنبھالیں گے۔