Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 اسلامی وزرائے اوقاف کی نویں کانفرنس سنیچر کو مکہ مکرمہ میں ہوگی

سعودی وزیر اسلامی امور کانفرنس کی صدارت کریں گے (فوٹو: سبق)
 اسلامی ممالک کے وزرائے اوقاف و اسلامی امور کی ایگزیکٹو کونسل کی نویں کانفرنس سنیچر 3 اگست کو مکہ مکرمہ میں شروع ہو گی۔
کانفرنس کا اہتمام وزارت اسلامی امور نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی وزیر اسلامی امور کانفرنس کی صدارت کریں گے۔
دو روزہ کانفرنس میں 62 ممالک کے مفتی اور وزرائے اوقاف و اسلامی امور کے علاوہ اسلامی تنظییموں کے سربراہان اور ادارے شرکت کررہے ہیں۔
کانفرنس کا عنوان ’ اعتدال کے اصولوں کو فروغ دینے اور میانہ روی کی اقدار کو قائم کرنے کے لیے اسلامی امور کی وزارتوں کا کردار‘ ہو گا جس کے تحت شرکا اپنے خیالات پیش کریں گے۔
علاوہ ازیں  وزیر اسلامی امور کا کہنا ہے کانفرنس کے کثیر الجہتی مقاصد ہیں جن میں اسلامی دنیا میں اعتدال کے اصولوں پر کام کرتے ہوئے ان کی ترویج کرنا اور اسلامی امور و اوقاف کی وزارتوں کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ مسلمانوں کے مسائل پرتوجہ دینا ہے۔

شیئر: