سعودی وزارت اسلامی امور نے حجاج میں قرآن پاک کے 18 لاکھ 79 ہزار 352 نسحے تقسیم کرنا شروع کردیے۔
عرب نیوز کے مطابق کنگ فہد کمپلیکس میں پرنٹ کیے جانے والے قرآن پاک کے نسخے مختلف سائز میں دستیاب ہیں۔
قرآن پاک کے 77 سے زیادہ زبانوں میں ترجمے موجود ہیں جو جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ، جدہ بندرگاہ اور بری چیک پوسٹوں کے ذریعے روانہ ہونے والے حجاج کو دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ حج 2024 کے اختتام کے بعد حجاج انپے ملکوں کو روانہ ہورہے ہیں جبکہ کچھ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جا رہے ہیں۔
قرآن پاک کے نسخے حج اور عمرہ پر آنے والے مختلف ممالک کے زائرین اور حجاج میں سعودی قیادت کی جانب سے مفت تقسیم کیے جاتے ہیں اور مملکت بھر کی مساجد اور دنیا بھر کو فراہم کیے جاتے ہیں۔