Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امور کے تحت عازمین حج کےلیے مفت وائی فائی سروس

اسلامی لائبریری میں موجود کتب بھی ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔(فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور نے عازمین حج کے لیے الجعرانہ میں التنعیم اور الحل مساجد، قرن المنازل اور وادی محرم میقات پر مفت وائی فائی سروس فراہم کی ہے۔
یہ سروس وزارت کے منظور شدہ حج 2024 منصوبے کے تکنیکی خدمات کے حصے کے طور پر فراہم کی گئی ہے جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تک رسائی کے ذریعے عازمین کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عازمین ہائی سپیڈ وائی فائی کے ذریعے وزارت کی الیکٹرانک سروسز براؤز کرنے کے ساتھ انہیں  اپنے سمارٹ ڈیوائسز پر ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت ہوگی۔
ڈیجیٹل اسلامی لائبریری میں موجود 45 سے زائد زبانوں میں تین ہزار سے زیادہ  قانونی اور سائنسی مواد پر مشتمل کتب بھی ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔
 مفت وائی فائی سروس کے ذریعے عازمین حج سے متعلق استفسارات کے جوابات تلاش کرنے اور وزارت کی تیار کردہ معلوماتی اور گائیڈ وڈیوز تک رسائی بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

شیئر: