Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری نے گھر کے ایک حصے میں میوزیم قائم کرلیا

عجائب گھر قام کیا ہے جس میں ڈیڑھ ہزار قدیم اشیا موجود ہیں (فوٹو: سکرین گریب الاخباریہ)
سعودی عرب کے علاقے بطبرجل میں ایک سعودی شہری مخلد الشراری نے نجی عجائب گھر قائم کیا ہے جس میں ڈیڑھ ہزار قدیم اشیا موجود ہیں۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ’انہوں نے اپنے گھر کے ایک حصے کو عجائب گھر کے لیے مخصوص کیا ہے‘۔
’عجائب گھر میں موجود اشیا میں میرے والد کا ایک انسٹنٹ کیمرہ ہے جو 45 سال سے زیادہ پرانا ہے‘۔
الشراری کا کہنا ہے ’عجائب گھر میں موجود اشیا کو زیادہ تر ان کے خاندان کی ہیں جو انہوں نے اپنے دادا، دادی اور والدین سے حاصل کیں‘۔
انہوں نے بتایا ’عجائب گھر میں ایک سلائی مشین بھی ہے جو 55 سال سے زیادہ پرانی ہے جو انہوں نے اپنی والدہ سے لی تھی، ایک تلوار بھی ہے جو 35 سال پرانی ہے‘۔

شیئر: