الجوف میں نشہ آور گولیوں کے غیرملکی سمگلر کو سزائے موت
اتوار 28 جولائی 2024 18:52
اردنی شہری نشہ آور گولیاں مملکت سمگل کررہا تھا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے والے غیرملکی کو اتوار کو الجوف ریجن میں سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے بیان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے اردنی شہری رعد محمد محمود الصباح کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے نشہ آور گولیاں برآمد کی تھیں جسے وہ مملکت سمگل کررہا تھا۔
وزارت داخلہ کے مطابق ملزم کو تمام شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے شواہد اور اقبالی بیان کی روشنی میں سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ جس کے بعد اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے پہلے فیصلے کو برقرار رکھا۔ جس کے بعد اتوار 28 جولائی 2024 کو الجوف ریجن میں سزا پر عمل درآمد کردیا گیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ معاشرے میں نشہ آور اشیاء پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور مملکت میں منشیات کی سمگلنگ پر کڑی سزا مقرر ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں