Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اسلامی امور سے شامی وزیر اوقاف کی ملاقات

اسلام، مسلمانوں، دو مقدس مساجدکی خدمت کےلیے  مملکت کی کوششوں کی تعریف کی۔
سعودی وزیر برائے اسلامی امور، دعوت ورہنمائی شیخ عبدالطیف بن عبدالعزیز آل شیخ سے اتوار کو مکہ مکرمہ میں شام کے وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد عبدالستار السید نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شامی وزیر اوقاف نے اسلام، مسلمانوں، دو مقدس مساجد اور دیگر مقدس مقامات کی خدمت، دنیا میں اسلام کی رواداری اور اعتدال پسند اقدار کو پھیلانے میں مملکت کی کوششوں کی تعریف کی۔
ان کا کہنا تھا مکہ مکرمہ میں ہونے والی اسلامی ملکوں کے اوقاف کے وزرا کی کانفرنس سے بقائے باہمی، تعاون اور انسانی اقدار کو فروغ دینے میں نمایاں مدد ملے گی۔

شیئر: