مکہ مکرمہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کی صدارت میں اسلامی ممالک کے وزارت اوقاف و اسلامی امور کی ایگزیکٹو کونسل کے 14 ویں اجلاس کا آغاز ہو گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اجلاس دو دن جاری رہے گا جس میں 62 اسلامی ممالک کے وزرا، مفتیان کرام اور اسلامی تنظیموں کے سربراہ شریک ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ریاض میں سہ روزہ عالمی طبی کانفرنس کا انعقادNode ID: 868581
-
اسلامی وزرائے اوقاف کی نویں کانفرنس سنیچر کو مکہ مکرمہ میں ہوگیNode ID: 876431
اجلاس میں حالیہ سیشن کے ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا اور نویں کانفرنس کے ایجنڈے کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی
علاوہ ازیں آئندہ (15 ویں) کانفرنس کے حوالے سے بعض تجاویز بھی زیر غورآئیں جس میں میزبان ملک کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔
اس حوالے سے مراکش کے وزیر اوقاف و اسلامی امور احمد التوفیق نے آئندہ 15 ویں اجلاس کی میزبانی کے لیے پیشکش کی جسے شرکا نے قبول کیا۔
افتتاحی اجلاس میں کونسل کے کام کرنے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلامی امور کی ضروریات اور نئے مسائل کے حل کے لیے پیش کی جانے والی تجاویز اور آرا پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے اسلامی ممالک کے وزرات اوقاف کی ایگزیکٹو کونسل کے اس وقت 8 ممالک رکن ہیں جن میں سعودی عرب، اردن، انڈونیشیا، پاکستان ، جمہوریہ گیمبیا ، کویت ، مصر اور جمہوریہ مراکش شامل ہیں۔
ایگزیکیٹو کونسل جنرل کانفرنس کے فیصلوں پرعمل درآمد کرنے اور اس حوالے سے ضروری فیصلے و سفارشات جاری کرنے کے علاوہ کانفرنس کے لیے ایجنڈے کی تیاری اور دیگر امور کے لیے مخصوص ہے۔
وزیر اسلامی امور نے ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے اپنے خطاب میں کہا ’اس میں شک نہیں کہ مملکت، دہشتگردی کے خطرات کا سامنا کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے‘۔
