Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولینڈ کے مفتی اور شام کے وزیر اوقاف نے کنگ فہد قرآن کمپلکس کا دورہ کیا

قرآن پاک کی طباعت اور اعداد وشمار کا جائزہ لیا (فوٹو: ایس پی اے)
پولینڈ کے مفتی اعظم اورمسلم مذہبی یونین کی سپریم کونسل کے سربراہ ٹوماز مسکیویز نے مدینہ منورہ میں کنگ فہد  قرآن پرنٹنگ کمپلکس کا دورہ کیا اورکمپلکس کے سیکریٹری جنرل عاطف بن ابراہیم العلیان سے ملاقات کی۔
انہوں نے کمپلکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ قرآن پاک کی طباعت سے متعلق مختلف مطبوعات اور اعداد وشمار کا جائزہ لیا۔
عرب نیوز کے مطابق پولینڈ کے مفتی نے سعودی حکومت کی طرف سے قرآن پاک کی طباعت اور تقسیم کے لیے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف کیا۔
انہوں نے کہا ’ قرآن پاک کی اشاعت کے ذریعے دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کرنے کی یہ کوشش پرامن بقائے باہمی اور بین الاقوامی تعاون کے لیے سعودی عرب کے عزم کا ثبوت ہے۔

پولینڈ کے مفتی کی اہلیہ نے کہا ’ قرآن پرنٹنگ کمپلکس کا دورہ ایک منفرد اور حیران کن تجربہ ہے‘۔( فوٹو: ایس پی اے)

پولینڈ کے مفتی کی اہلیہ اور پولش مسلم مذہبی یونین کی رکن بابرا مسکیویز نے کہا کہ’ قرآن پرنٹنگ کمپلکس کا دورہ ایک منفرد اور حیران کن تجربہ ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ’ یہ کمپلکس دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں قرآن کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتا ہے‘۔
پولینڈ کے مفتی اعظم کی اہلیہ نے 2018 میں سعودی عر ب میں وقت گزارنے کے بعد مملکت کے اپنے دوسرے دورے کے دوران مملکت کے اقدامات کی تعریف کی۔
دونوں دوروں کا موازنہ کرتے ہوئے انہو ں نے سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے حصول  کے لیے مملکت کی قیادت کی جانب سے متعدد نئے ضوابط کے نفاذ کا مشاہدہ کیا۔

 شامی وزیر اوقاف نے قرآن کی طباعت کے لیے سعودی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی (فوٹو: ایس پی اے)

اس نے اسلام، مسلمانوں اور زائرین کی خدمت کے لیے مملکت کی وسیع کوششوں میں کامیابی کےلیے اپنی خواہشات کا اظہارکیا۔
علاوہ ازیں شام کے وزیر اوقاف محمد عبدالستار نے بھی کمپلکس کا دورہ کیا۔ قرآن پاک کی طباعت، اشاعت اور تعلیم کے حوالے سے سعودی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے دو مقدس مساجد کی خدمت اور زائرین کے آرام کو یقینی بنانے کے عزم کی بھی تعریف کی۔

شیئر: