Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’برطانیہ میں اماراتی شہری فسادات سے متاثرہ علاقوں سے دور رہیں‘

غیرمستحکم سیکورٹی صورتحال کے باعث  انتہائی محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
امارات کی وزارت خارجہ نے برطانیہ میں موجود شہریوں کو غیرمستحکم سیکورٹی صورتحال کے باعث  انتہائی محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں اماراتی شہریوں پر زور دیا کہ’ وہ برطانیہ میں فسادات اور ہنگامہ آرائی سے متاثرہ علاقوں سے دور رہیں اور کسی بھی بڑے اجتماع سے گریز کریں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ شہریوں کے لیے لندن میں اماراتی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ انتباہ اور تمام حفاظتی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے‘۔
وام کے مطابق وزارت نے شہریوں سے کہا کہ ’وہ لندن میں سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہنگامی صورتحال کی صورت میں کال کریں‘۔
یاد رہے کہ برطانوی شہر ساؤتھ پورٹ میں تین بچیوں کے قتل کے بارے میں بڑے پیمانے پھیلی غلط خبروں نے ملک کے کئی شہروں اور قصبوں کو متاثر کیا ہے۔
یہ مظاہرے گذشتہ 13 سالوں کے دوران برطانیہ کے بدترین فسادات ہیں۔

شیئر: