Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقوں میں جمعے تک بارش جاری رہنے کا امکان

محکمہ شہری دفاع نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے ( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’ مملکت کے کچھ علاقوں میں جعمے تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے‘۔
ایس پی اے کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں اور مقیمین پر زور دیا ہے کہ’ وہ موسمیاتی پیش گوئی کے پیش نظراحتیاطی تدابیر اختیار کریں، دلدلی علاقوں اور وادیوں سے دور رہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’میڈیا اور سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارمز کے ذریعے ملنے والی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے‘۔
مکہ مکرمہ ریجن میں باردش اور ژالہ باری کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے اور گرد وغبار کے طوفان کا بھی امکان ہے۔
مکہ شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
عسیر، باحہ اور جازان، مدینہ اور نجران میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شیئر: