Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش کا امکان، ریڈ الرٹ جاری

’ریڈ الرٹ کی کیفیت آج ہفتے کو دوپہر ایک بجے سے رات 11 بجے تک رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے قوی امکان کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریڈ الرٹ کی کیفیت آج ہفتے کو دوپہر ایک بجے سے رات 11 بجے تک رہے گی۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’موسمی نقشوں کا تجزیہ کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ مکہ مکرمہ شہر میں شدید ہواکے گرج چمک ہوگی جبکہ اولے گرنے کے علاوہ سیلابی ریلوں کا بھی امکان ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’اس ملتی جلتی مگر کم شدت کے ساتھ کیفیت جموم اور رابغ میں بھی ہوگی جہاں رات 9 بجے تک یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے جازان اور عسیر ریجنوں کے بالائی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کے امکان کا اظہار کیا ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’موسمیاتی نقشوں کامطالعہ کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ سیاہ بادل علاقے کا رخ کر رہے ہیں‘۔

شیئر: