Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کو مصنوعی اعضا کی فراہمی

یہ اقدام زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے ’حیات‘ رضاکارانہ پروگرام کا حصہ ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے 27 جولائی سے 4 اگست تک ترکیہ کے شہر ریحانلی میں زلزلے سے متاثرین کےلیے مصنوعی اعضا اور فزیو تھراپی کی سہولت فراہم کی ہے
ایس پی اے کے مطابق مرکز کے بارہ رضاکاروں نے 681 تھراپی سیشن کیے، 75 مصنوعی اعضا لگائے اور 48 آرتھوٹک اسپلینٹس  نصب کیے۔
یہ اقدام شام اور ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے مملکت کے ’حیات‘ رضاکارانہ پروگرام کا ایک حصہ ہے۔

 مرکز نے یمن کے الضالع گورنریٹ میں 858 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات دنیا بھر میں انتہائی کمزور طبقات کےلیے طبی امداد، خوراک اور دیگر مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے یمن کے الضالع گورنریٹ میں 858 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں جبکہ سوڈان کے علاقے پورٹ سوڈان میں بے گھر ہونے والے خاندانوں میں ایک ہزار 300 پرسنل کیئر کٹس تقسیم کی گئیں۔

شیئر: