Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے کے دوران یمن سے مزید 670 بارودی سرنگیں صاف

بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے ( فائل فوٹو)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے گزشتہ ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 670 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے 570 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز،47 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 5 اینٹی پرسنل اور21 دھماکہ خیز ڈیوائس کو تباہ کیا ہے۔
مارب، عدن، الجوف، شبوہ، تعز،حدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں کارروائیاں کی گئیں۔
حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ 
 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 53 ہزار 968 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام پروجیکٹ کے مطابق یمن میں بحران کے آغاز سے اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں بیشتر بارودی سرنگوں کے باعث بے گھر ہوئے۔

شیئر: