Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا: پگڈنڈیوں پر تیرتے بادل دلکش نظارہ پیش کرتے ہیں

عسیر ریجن کی بلدیہ نے محفوظ اور پرکشش تفریحی ماحول پیدا کیا ہے۔ فوٹو واس
ابہا کے پرفضا مقام کو صبح و شام اپنی آغوش میں لیے بادلوں کے خوبصورت اور دلکش نظارے ہر عمر کے پیدل چلنے والے شوقین مزاج افراد کو سحر زدہ کرتے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجسنی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے پیدل چلنے کے مخصوص رستے اور پگڈنڈیاں گرمیوں کے موسم میں انتہائی مقبول ہیں۔

ابھا کے معروف علاقوں میں پیدل راستے سیاحت کا مزہ دوبالا کرتی ہیں۔ فوٹو واس

تیرتے بادلوں میں گھری یہ پگڈنڈیاں سیاحوں کو ہلکے، ٹھنڈے موسم اور پہاڑی چوٹیوں کے حسین نظاروں سے لطف اندوز کرتی ہیں۔
چوٹیوں پر موجود بادلوں نے شہر کے محلوں، باغوں اور سڑکوں کو بھی لپیٹ میں  لے لیا ہے جو ابھا کے دن کو شام میں بدل دیتے ہیں اور شاندار ماحول پیدا کرتے ہیں۔
علاقے میں ہر جانب سیاح اس حسین موسم میں چہل قدمی کر کے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

حسین موسم صحت عامہ اور معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ فوٹو واس

خاص طور پر ابھا کے ہوائی اڈے کے قریب الدباب، ملینز پارک واک وے، المشہد، آرٹ اسٹریٹ، البدیع، المروج اور الرودہ کے معروف علاقوں میں سیاحوں کے لیے بنائے گئے مخصوص قسم کے پیدل راستے سیاحت کا مزہ دوبالا کرتی ہیں۔
عسیر میونسپلٹی نے  ابھا شہر کے مختلف علاقوں میں قائم پارکوں میں نشستوں کا اہتمام کیا ہے۔

سیاحوں کے بیٹھنے کے لیے مختلف جگہیں خوبصورتی سے آراستہ ہیں۔ فوٹو واس

اس کے علاوہ سیاحوں کی ضرورت کے مطابق سرسبز جگہیں، بچوں کے جھولے اور کھیلنے کے مقامات کے علاوہ کئی مقامات خوبصورت آرٹ سے آراستہ ہیں۔
عسیر ریجن کی بلدیہ کی جانب سے محفوظ اور پرکشش تفریحی ماحول پیدا کیا گیا ہے جو صحت عامہ اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

شیئر: