Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران کا تاریخی محل، علاقے کی تاریخ اور ورثے کا گواہ

 صحن میں مسجد اور قریب ایک پرانا کنواں بھی ہے (فوٹو ایس پی اے)
نجران کا  تاریخی محل (قصر الامارۃ) جو علاقے کی تاریخ اور ورثے کا گواہ ہے اور روایتی نجرانی فن تعمیر کی  پیچیدہ تفصیلات کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ تاریخی ورثے اور ثقافتی اہمیت کی وجہ سے خطے میں ایک منفرد ثقافتی سنگ میل ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق نجران  کا یہ محل قدیم معماروں کی تخلیقی صلاحیتوں اور انجینیئرنگ کی مہارت کا ثبوت ہے۔ اس کا منفرد طرز تعمیر پرانے گھروں کے طرز تعمیر کی عکاسی کرتا ہے جو قدیم تہذیبوں کی مہارت کی ایک جھلک ہے۔


محل کا رقبہ چھ ہزار252 مربع میٹر ہے اور یہ تین منزلوں پر مشتمل ہے

محل کا رقبہ چھ ہزار252 مربع میٹر ہے اور یہ تین منزلوں پر مشتمل ہے۔ اس میں 65 کمرے ہیں۔ صحن میں مسجد اور قریب ہی ایک پرانا کنواں بھی ہے جو اس مقام کی تاریخی دلکشی میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ محل ہر کونے میں اپنے گول ٹاورز کی وجہ سے مزید ممتاز ہے جو اس کے چاروں کونوں میں ناقابل تسخیر قلعوں کےساتھ واچ ٹاور کے طورپر کام کرتے تھے۔
یہ محل نجران کی قدیم تاریح کے جوہر دکھانے کے ساتھ  ایک تہذیب کی کہانی بیان کرتا ہے جس کی تخلیقی صلاحیتوں کو نسلوں سے منتقل کیا گیا۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: