Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں سمندری طوفان، سعودی شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ

سعودی سفارتخانے نے مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کو کہا ہے ( فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ میں سعودی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو سمندری طوفان ’ڈیبی‘ کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ سمندری طوفان امریکہ کی کئی ریاستوں سے ٹکرا رہا ہے۔
سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سمندری طوفان کی زد میں آنے والی کئی ریاستوں میں ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد سعودی شہری جنوبی کیرولینا، نارتھ کیرولینا، ورجینیا اور واشنگٹن ڈی سی میں احتیاط سے کام لیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔
امریکی نیشنل ویدر سروس نے جارجیا سے ورمونٹ تک پھیلے علاقے کے کچھ حصوں میں سیلاب اور طوفان کی وارننگ جاری کی ہے۔ طوفان شمال مشرق میں 56 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

شیئر: