Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سمندری طوفان ’تیج‘ سے جمعرات تک متاثر رہے گا 

ربع خالی، نجران ریجن، الخرخیر اور شرورۃ میں بارش کا امکان ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب ’تیج‘ سمندری طوفان سے جمعرات تک بالواسطہ متاثر ہوگا‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ’سنمدری طوفان سے ربع خالی، نجران ریجن، الخرخیر اور شرورۃ میں بارش کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار گردو غبار کےساتھ فی گھنٹہ 45 کلو میٹر تک ہوگی‘۔ 
واضح رہے کہ بحرعرب میں موسمی عدم استحکام  نے طوفان کی شکل اختیار کرلی ہے جس کا رخ یمن اور عمان کے ساحلوں کی جانب ہے۔ 
مصنوعی سیاروں سے  لی جانے والی نئی تصاویر اور سعودی  عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ماہرین کے تجزیے بتا رہے ہیں کہ  بحیرہ عرب میں طوفان مسلسل نئی شکل اختیار  کررہا ہے اس کا محور بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں ہے۔ یہ سلطنت عمان کے ساحلوں سے  تقریبا 870 کلو میٹر دور ہے۔ ہواؤں کی رفتار 50 سے 63 کلو میٹرتک ہے۔  
ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ سمندری طوفان تیج کا رخ یمن کی کمشنری مھرۃ، ظفار اور مغرب و شمال مغرب کی جانب ہے۔ طوفان کے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران طوفان میں شدت کا خطرہ ہے۔ 

شیئر: