طائف میں کراون پرنس کیمل فیسٹول، 56 ملین ریال کے انعامات
فیسٹول 10 ستمبر تک طائف کے کیمل سکوائر میں جاری رہے گا (فوٹو: ایکس کیمل فیڈریشن)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں کراون پرنس کیمل فیسٹول ایڈیشن 6 سنیچر 10 اگست 2024 کو طائف کے کیمل سکوائر میں شروع ہوگا۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی کیمل فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ’ فیسٹول 10 اگست سے 10 ستمبر تک طائف کے کیمل سکوائر میں جاری رہے گا‘۔
’ نئے ایڈیشن میں اونٹوں کی ریس میں انعامات کی مالیت 56 ملین ریال ہے‘۔
یاد رہے کہ اونٹ فیسٹول کے پہلے ایڈیشن کا آغاز 2018 میں کیا گیا تھا۔ اونٹوں کی ریس کے شائقین کی بڑی تعداد اس میں شرکت کرتی ہے۔
فیسٹول کا مقصد اونٹ کی دوڑ کے ورثے کو منانا اور اسے سعودی،عرب اور اسلامی ثقافت کے حصے کے طور پر فروغ دینا ہے۔
اس ایونٹ سے مملکت میں سیاحت اور معیشت کی سپورٹ اور ترقی میں بھی مدد ملے گی جو کمیونٹی کی شمولیت کی حوصلہ افزائی، قومی ورثے کو تقویت اور ملکی ثقافت کی گہرائی کی عکاسی کرتی ہے۔
اونٹ کی دوڑ قبل از اسلام کے دور سے جاری ہے۔ مضبوط ، تیز ترین اور خوبصورت ترین اونٹ تیار کرنے کا رواج آج بھی ہے۔