Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس میں دبئی کی طرز کی ریس، خواتین اونٹ دوڑائیں گی

اونٹوں ریس فرانس میں اس وقت انعقاد پذیر ہورہی ہے جب دنیا بھر کے ایتھلیٹس اولمپکس کے سلسلے میں فرانس میں ہیں (فائل فوٹو: خلیج ٹائمز)
فرانس کا ایک خوب صورت قصبہ ایکس لیس بینز ایک تاریخی اور منفرد تقریب کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔
فرانس میں پیرس اولمپکس کے موقع پر دبئی کے طرز کی ایک ریس کی تیاریاں کی جارہی ہیں جہاں خواتین اونٹ دوڑائیں گی، تاہم اونٹوں کی اس ریس کا اولمپکس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ شاندار تقریب چار اگست کو منعقد ہو گی جس میں دبئی عریبین کیمل رائیڈنگ سینٹر کی جانب سے اونٹوں کی 300 میٹر ریس کے دو مقابلوں میں شرکت کی جائے گی۔
اس ریس کا مقصد یورپ میں اونٹوں کی ریس کو فروغ دینا اور اس روایتی کھیل میں نئے شائقین کو شامل کرنا ہے۔
یہ ریس فرانس میں ایسے وقت میں منعقد ہورہی ہے جب پیرس میں اولمپکس کے سلسلے میں دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس کی بڑی تعداد موجود ہے۔
اس ریس کے منتظم اولیور فلپانیو کا کہنا ہے کہ ’ہم فرانس میں ایک طویل عرصے سے اونٹوں کی ریس کا اہتمام کر رہے ہیں‘
’تاہم دبئی سے شرکت کرنے والے جوکیوں (اونٹ دوڑانے والی خواتین) کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے پرجوش ہیں، اور یہ عالمی تناظر میں بھی بہت ہی اہمیت کے حامل ہونے والا ہے۔‘
وہ مزید کہتے ہیں کہ ’یہ ریس اونٹوں کی عالمی ریس کے مقابلوں میں ایک نئے باب کا آغاز ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ اس میں دبئی سے اے ڈی سی آر سی حصہ لے رہی ہے۔
ان (اے ڈی سی آر سی) کی شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ عالمی طور پر اونٹوں سے متعلقہ کھیلوں کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔
فرانس سے تعلق رکھنے والی کوریلی  ویرو لاؤد نے دبئی میں آکر اپنا اونٹوں کی ریس کا پیشن دریافت کیا تھا تاہم اب وہ اپنے آبائی ملک میں اونٹوں کی ریس ہونے پر خوش ہیں۔
دبئی میں مقیم ایک اور فرانسیسی اونٹ سوار ایس بیلہ بھی اس ریس میں شرکت کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔
یاد رہے کہ اس ریس میں نہ کی صرف دبئی کی ٹیم شرکت کرے گی بلکہ اس میں دبئی سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کیمل ریسنگ فیڈریشن سے شہزادہ فہد بن جلاوی بھی شرکت کریں گے۔

شیئر: