Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرا ثقافتی مرکز: اونٹ کارواں میں زائرین کی دلچسپی

عرب تاریخ میں اونٹوں کے اہم کرداراور اہمیت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ فوٹو واس
مکہ مکرمہ میں حرا ثقافتی مرکز کی جانب سے 10 اگست تک جاری رہنے والی موسم گرما کی متعدد سرگرمیوں میں ’اونٹ کارواں‘ مقامی افراد اور زائرین کے لیے انتہائی دلچسپی کا باعث ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق اس نمائش کا مقصد عرب تاریخ میں اونٹوں کے اہم کردار کو نمایاں کرکے سعودی ورثے کی پائیدار اہمیت اور قدر کو فروغ دینا ہے۔

صدیوں سے عربوں کی زندگی کے لیے اونٹ لازم و ملزوم رہے ہیں، زندگی کے ہر پہلو میں ساتھی کے طور پر کئی کاموں میں حصہ بٹاتے ہیں۔
مکہ مکرمہ کے حرا مرکز میں سجایا گیا اونٹ کاررواں عرب ورثے کی آبائی روایات سے خاص تعلق پیدا کرنے کی کوشش کی۔ اونٹ سعودی ثقافت میں اپنا ایک خاص مقام رکھتا ہے۔

سمر فیسٹیول کے موقع پر حرا ثقافتی مرکزمیں  آنے والے زائرین کو اونٹ کارواں کے ذریعے سواری کے موقع فراہم کیا جا رہا ہے اور ماضی کے ادوار میں اونٹوں کی ثقافتی اہمیت  اجاگر کرتی ہے۔
اونٹ کاررواں  کے ساتھ ساتھ یہاں صحرائی ماحول میں نقل و حمل، تجارت قافلوں کی اہمیت کے علاوہ اونٹوں کی دیکھ بھال اور افزائش کے بارے میں روایتی طریقوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

اس تقریب میں اونٹ  کاررواں نے قدیم اور مستند صحرائی ماحول کے ساتھ قومی شناخت کو دوبارہ اجاگر کرتے ہوئے منفرد اور دلچسپ تجربہ پیش کیا اور مقامی سیاحت کی صنعت میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
 

شیئر: