Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سکول بس ڈرائیوروں کے لیے سات شرائط کیا ہیں؟

اتھارٹی کا کہنا ہے ڈرائیور کی عمر کم از کم 25 سال ہو۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے) نے نئے تعلیمی سال 1445ھ مطابق 2025-2024 کے آغاز پر سکول بس ڈرائیوروں کے لیے 7 ریگولیٹری تقاضے جاری کیے ہیں۔
یہ ریگولیٹری تقاضے ان ڈرائیوروں کے لیے ہیں جو انتظامی کارکنان، اساتذہ، اور طلبہ و طالبات کے لیے ٹرانسپورٹیشن خدمات پر مامور ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریگولیٹری تقاضوں میں یہ شامل ہے ڈرائیور کی عمر کم از کم 25 سال ہو، ڈرائیونگ کارڈ، درست ڈرائیونگ لائسنس، کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ ، منظور شدہ ابتدائی طبی امداد ، ٹی جی اے کا طبی معائنہ پاس کریں، پروفیشن قابلیت کا ٹیسٹ پاس کریں اور اتھارٹی کی طرف سے مقرر کردہ کوئی بھی ٹیسٹ یا تربیتی کورس لیں۔
ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے ان تقاضوں کے تحت لائسنس یافتہ افراد کو طلبہ وطالبات کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے استعمال ہونے والی بسوں کے لیے تمام تکنیکی آلات اور حفاظتی آلات کا اطلاق کرنے کا پابند کیا ہے۔ ان میں 15 سے زیادہ نشستوں کی گنجائش والی بسیں، 15 سے کم نشستوں والی اور 9 نشستوں سے کم والی چھوٹی گاڑیاں شامل ہیں۔
بس میں حفاظتی آلات کے حوالے سے حفاظتی اوزار، وصل پلیٹ فارم سے منسلک ٹریکنگ ڈیوائسز، بس کے اندر کیمرے، بس کے اطراف اور پیچھے ’سکول بس‘ کا نشان اور اسی طرح کی دیگر چیزیں جوطلبہ کی  آمد ورفت کو محفوظ بناتی ہیں۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: