Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکول بس کو اوور ٹیک کرنے پر چھ ہزار ریال تک جرمانہ

سکول بس کھڑی ہونے پراسے اوورٹیک کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے (فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’ سکول بس کو اوور ٹیک کرنے پر چھ ہزار ریال تک جرمانہ ہے‘۔ 
سبق ویب کے مطابق محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا کہ’ اگرسکول بس کھڑی ہونے کی صورت میں اسے اوورٹیک کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اس پر تین سے چھ ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا‘۔ 
آفیشنل ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ’ طلبہ کی سلامتی کی خاطر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شاہراہوں پر سکول بس کو اوور ٹیک نہ کریں‘۔ 

شیئر: