ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے) نے بس ڈرائیوروں کے لیے یونیفارم کی منظوری دے دی۔ اس پر عمل درآمد 27 اپریل 2024 سے ہو گا۔
اخبار 24 کے مطابق بس ڈرائیوروں کے لیے مقرر یونیفارم کا ضابطہ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ، ایجوکیشن ٹرانسپورٹ، سپیشل ٹرانسپورٹ اور رینٹ بسوں پر لاگو ہو گا۔
بهدف الارتقاء بالمظهر العام..
#الهيئة_العامة_للنقل_TGA تعتمد الزي الموحد لسائقي الحافلات. pic.twitter.com/WWUQblAsT3— الهيئة العامة للنقل | TGA (@Saudi_TGA) January 26, 2024
ٹی جی اے کا کہنا ہے کہ بسوں کے مرد ڈرائیوروں کا یونیفارم یا تو قومی لباس پر مشتمل ہو گا اس کے ساتھ وہ جوتے استعمال کریں گے۔ بس ڈرائیور شماغ (غترہ) یا ٹوپی استعمال کرنے یا نہ کرنے کے مجاز ہوں گے۔ ٹوپی کے لیے ضروری ہے کہ وہ سیاہ رنگ کی ہو۔ بسوں کے مرد ڈرائیور لمبی آستین اور نیلے رنگ کی شرٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ انہیں ایسا کرنے کی صورت میں پتلون، بیلٹ اور سیاہ رنگ کے جوتے استعمال کرنا ہوں گے۔
ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا کہ بسوں کی خواتین ڈرائیورز کا یونیفارم یا تو عبایہ ہو گا جس کے ساتھ جوتے ہوں گے۔ اس کے علاوہ خاتون بس ڈرائیور سکارف یا ٹوپی استعمال کرنے یا نہ کرنے کی مجاز ہوگی۔ ٹوپی پہننے کی صورت میں ضروری ہوگا کہ اس کا رنگ سیاہ ہو۔
ٹی جی اے نے بتایا کہ خاتون بس ڈرائیور لمبی آستین والی نیلے رنگ کی شرٹ اور پتلون، بیلٹ اور سیاہ رنگ کے جوتے استعمال کر سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کریم اور اوبر کی پہلی سعودی خاتون کپتانوں کی ڈرائیونگ شروعNode ID: 272341
-
سعودی اداروں میں ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ کی پابندیNode ID: 504461
-
مملکت میں ٹیکسی ڈرائیوروں کے یونیفارم کی سخت چیکنگNode ID: 688026