سعودی کابینہ کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی تک پہچنے کی کوششوں کے لیے سعودی عرب کی سپورٹ کا اعادہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ میں ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
اجلاس میں فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے، امن کے حصول اور فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دینے کے لیے آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
کابینہ نے بین الاقوامی فورمز پر عرب پارلیمنٹ کی کوششوں اور تعاون کو بھی سراہا۔ عرب ممالک کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
کابینہ نے گزشتہ ہفتے جدہ میں ولی عہد اورعرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل بن عبدالرحمن العسومی کی ملاقات کا بھی جائزہ لیا جس کے دوران ولی عہد کو لیڈرز میڈل دیا گیا۔
عرب پارلیمنٹ کے سپیکر نے یہ میڈل عرب کاز کی سپورٹ اور مشترکہ عرب اقدام کو مضبوط بنانے میں سعودی ولی عہد کے قائدانہ کردار کی تعریف میں دیا۔
اجلاس نے پائیداری اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں عالمی کوششوں کو بڑھانے کے لیے مملکت کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔
فيديو | #ولي_العهد يرأس جلسة #مجلس_الوزراء#الإخبارية pic.twitter.com/LJAUoGxTpW
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) August 13, 2024