Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کا غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ

کابینہ کا اجلاس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت میں ہوا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے غزہ میں حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت جدہ میں ہوا ہے۔
اجلاس میں غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی، مقبوصہ فلسطینی علاقوں میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا گیا۔
بین الاقوامی انسانی قوانین اور قانونی قراردادں کی مسلسل اسرائیلی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بین الاقوامی احتسابی میکانزم کو فعال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سیاسی امور کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
دنیا کو درپیش چیلنجوں اور بحرانوں کی روشنی میں اقوام کے درمیان تعاون اور پرامن بقائے باہمی کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
کابینہ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر پابندی لگانے اور ان کے پھیلاو کو روکنے کےلیے مملکت کےعزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس نے وزیرماحولیات، پانی اور زراعت کو انٹیا کی کونسل آف ایگرکلچرل ریسرچ کے ساتھ زرعی شعبے میں مفاہمتی یادداشت اور وزیرصحت کو مملکت اور تھائی وزارت صحت کے درمیان صحت کے شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار تفویض کیا۔
سعودی ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن اتھارٹی اور برطانیہ کے محکمہ سائنس، انوویشن اور ٹیکنالوجی کے درمیان ریسرچ اور انوویشن کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا اور فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

شیئر: