Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال خصوصا غزہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو لندن میں برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی جس میں تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کی ترقی کے طریقوں کا جائزہ لیا‘۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال خصوصا غزہ کے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ شہزادہ فیصل بن فرحان منگل کو سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔

شیئر: