Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کن علاقوں میں اتوار تک بارش کا امکان؟

کئی علاقوں میں گردوغبار اور تیزہوائیں چلیں گی (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت کے کچھ علاقوں میں اتوار تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’مکہ، مدینہ، ریاض، حائل، عسیر، نجران اور جازان ریجن میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’درمیانے درجے سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ کئی علاقوں میں گردوغبار اور تیزہوائیں چلیں گی‘۔
اس سے قبل محکمہ شہری دفاع  بتایا تھا کہ ’موسمی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے تک سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے قوی امکانات ہیں‘۔
مکہ مکرمہ ریجن کے مختلف شہر جن میں جدہ، بحرہ، قنفذہ، اللیث اور دیگر شامل ہیں غیر یقینی موسم سے متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ مدینہ منورہ، عسیر، باحہ اور جازان میں بھی درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔

شیئر: